عربی شہزادے کا بزنس کلاس میں ایسا ہوائی سفر جو آپ کو بھی حیران کر دے گا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 31, 2017 | 19:30 شام

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک): عربی شہزادوں کی دولت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم حال ہی میں انٹرنیٹ پر وائر ل ہونے والی بازوں کی تصویر نے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 80 باز کس طرح جہاز کی خصوصی نشستوں پر بیٹھے سفر کررہے ہیں۔شکار کے شوقین سعودی شہزادے نے سفر کرنے کے لیے عرب ائیرلائن کی 80 بزنس کلاس سیٹوں کے ٹکٹ خریدے، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باز کس طرح ایک قطار میں سکون سے بیٹھ کر سفر کررہے ہیں۔انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اس تصویر کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے ک

ہ سعودی شہزادے نے قطر ائیر لائن کی 80 سیٹیں بازوں کے لیے بک کروا کر شکار کے لیے روانہ ہوئے۔عرب ویب سائٹ کے مطابق عرب امارات اور سعودی ائیرلائنز سعودی شہزادوں کے شوق سے واقف ہیں اس لیے وہ شیوخ کے ساتھ بازوں کے سفر کے لیے بھی خصوصی انتظامات کرتی ہیں۔ ائیرلائنز کی جانب سے سعودی مسافروں کو بیک وقت کم از کم 6 باز رکھنے کی اجازت دی گئی ہے، سعودی شیخ عام یا پھر بزنس کلاس میں مسافروں کے ساتھ سفر کرسکتے ہیں۔مذکورہ تصویر میں 80 باز اپنے مالک کے ساتھ طیارے میں سفر کررہے ہیں لیکن یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقعہ نہیں کیونکہ خلیجی عرب ممالک میں شاہی خاندانوں کے افراد سال میں کم از کم ایک سے دو مرتبہ اپنے پالتو عقابوں کے ساتھ مسافر بردار طیاروں میں سفر کرتے ہیں۔عرب کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد سالانہ پرندوں کے شکار پر لیے روانہ ہوتے ہیں  اس دوران وہ اپنے ہمراہ باز ضرور رکھتے ہیں۔ سعودی شیوخ شکار کے لیے پالے جانے والے بازوں کی خصوصی تربیت کرواتے اور انہیں مخصوص غذائیں کھلاتے ہیں۔عرب ممالک میں عقاب پالنا اور شکار کھیلنا بلند سماجی رتبے کی علامت سمجھا جاتا ہے اور اسی لیے خلیجی ممالک کی بیشتر ہواباز کمپنیاں مالدار عرب شیوخ اور عرب شہزادوں کے پالتو عقابوں کے لیے خصوصی انتظامات کرتی ہیں۔اور پرواز میں ان کے لیے خصوصی نشستیں بھی مخصوص ہوتیں ہیں۔