پاناما کیس میں بی بی سی کی انٹری : نتیجہ کیا نکلے گا ؟ یہ خبر پڑھ کر آپ کا دل خوش ہو جائے گا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 14, 2017 | 06:57 صبح

اسلام آباد(ویب ڈیسک )برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی نئی رپورٹ پر وزیر اعظم اور انکے خاندان کو مبارک دیتے ہیں،بی بی سی کی رپورٹ نے وزیر اعظم کے جھوٹوں کو قوم کے سامنے مکمل بے نقاب کر دیا۔

یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و مرکزی ترجمان نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہی. ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم قوم سے سچ بول دیتے تو اس قسم کی رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑتااسی جھوٹ کو بچانے کے لیے وزیر اعظم نے قوم کے قیمتی 9ماہ برباد کیے.اسی ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے وزیر اعظم نے پارلیمان اور قوم سے جھوٹ بولا.نعیم الحق نے مزید کہا کہ اسی ایک جھوٹ پر پردہ ڈالنے کے لیے وزیر اعظم نے بار بار وکلاء تبدیل کیے۔نواز شریف کے پاس خود کو قانون کے حوالے کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں،وزیر اعظم پاناماکو تو عدالت نہیں لیکر گئے دیکھتے ہیں بی بی سی پر کب مقدمہ کرتے ہیں۔