انٹرنیشنل فٹبالرز میں داڑھی کا بڑھتا رواج

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 15, 2016 | 19:47 شام

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): انٹرنیشنل فٹبالرز کے کھیلوں کے بعد اُن کے نئے انداز نے مداحوں کو اس قدر متاثر کیا کہ نوجوانوں میں بھی داڑھی رکھنے کا رواج بہت تیزی سے بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔فٹبال کے کھلاڑیوں کا کھیل اور اُن کی عادات اپنانے کے لیے مداح بے چینی سے انتظار کرتے ہیں اور اُن کا پسندیدہ کھلاڑی جس روپ میں میدان میں آتا ہے اُسے فوراً ہی اپنا لیا جاتا ہے۔کھیل کے ساتھ ساتھ اگر کھلاڑی کا انداز منفرد ہو تو مداحوں کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے تاہم کچھ ایسے بھی کھلاڑی موجود ہیں جو ہر میچ میں منفرد اند

از میں گراؤنڈ میں آکر نوجوانوں کو بہت متاثر کرتا ہے۔کسی بھی نامور کھلاڑی کی کوئی بھی ادا یا فیشن نوجوانوں کے لیے ٹرینڈ سیٹر بن جاتا ہے جیسے اگر کوئی کھلاڑی ہاتھ میں بینڈ پہن کر آتا ہے تو نوجوانوں کی بڑی تعداد ویسے ہی بینڈ پہننے لگتی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں ایک نیا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے بعد سے نوجوان بھی اُسی کو اپنانے کی کوشش کررہے ہیں، کھلاڑیوں میں داڑھی رکھنے کے بڑھتے ہوئے رجحان کو نوجوانوں نے بھی اپنانا شروع کردیا۔انٹرنیشنل کھلاڑی میسی، جولیڈلے، ڈیگو کوسٹا اور اولیورڈ جیروڈ نے آج کل داڑھی والا فیشن اپنایا ہوا ہے جسے اُن کے مداح نہ صرف پسند کررہے ہیں بلکہ بہت تیزی کے ساتھ اپنا بھی رہے ہیں۔بارسلونا کے اسٹار پلیئر میسی سفید داڑھی کے ساتھ جب میدان میں اترے تو اُن کے اس انداز کو مداحوں سے خوب سراہا۔

کرسٹل پیلس کے جو لیڈ نے بھی اپنا انداز تبدیل کیا جسے دیکھ کر اُن کے مداح بہت خوش ہوئے۔

چیلسی کے سینیئر پلیئر ڈیئگو کوسٹا اور آرسنل کے اولیور جیروڈ کی شخصیت داڑھی رکھنے کے بہت زیادہ بدلی سی معلوم ہورہی ہے۔

فٹبالرز میں داڑھی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔