بالی ووڈ اداکارہ کی شوبز میں واپسی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور آئندہ مہینے سے اپنی شو بز مصروفیات دوبارہ شروع کر دیں گی۔ذرائع کے مطابق کرینہ کپور جو کہ اپنے بیٹے تیمور کی پیدائش کی وجہ سے شوبز سے چھٹی پر تھیں نے اپنی چھٹیاں کم کرتے ہوئے آئندہ ماہ سے واپس کام پر آنے کا اعلان کیا ہے۔وہ آئندہ ماہ ایک فیشن شو کے لئے ریمپ پر واک کر کے کریں گی جس کے بعد وہ ریاکپور کی فلم”ویر دی ویڈینگ“کی شوٹنگ میں دوبارہ حصہ لینا شروع کریں گی۔