خطر ناک بیماری سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔طریقہ اتنا آسان کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 25, 2017 | 19:24 شام

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) شاید ہی کوئی شخص ایسا ہو جسے زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر خشک جلد کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو، خاص طور پر سردیوں کے موسم میں،ہر شخص خشک جلد کی وجہ سے پریشان نظر آتا ہے۔ لیکن امریکا میں 30 ملین سے زیادہ افراد ایسے ہیں جنہیں ایکزیما یعنی چنبل ہو جاتا ہے، جو ایسی بیماری ہے جس میں جلد سوزش زدہ، خشک، کھردری اور خارش زدہ ہو جاتی ہے۔ گو کہ یہ تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔ یہ امریکا کی کل بالغ آبادی کا 1 سے 3 فیصد ہے۔ البتہ یہ مرض نو عمر افراد میں بہت زیادہ پھیل چکا ہے۔ 20 فیصد

شیر خوار اور بچے اس سے متاثر ہیں۔ اب سائنسدان کہہ رہے ہیں کہ اس کا بہت ہی سستا علاج موجود ہے، جو ابتدا ہی میں اس مرض سے روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔جرنل آف الرجی اینڈ کلینکل امیونولوجی کی تحقیق میں پایا گیا کہ چھ ماہ کی عمر تک بچے کی جلد پر روزانہ پیٹرولیم جیلی لگانے سے زندگی میں ایکزیما ہونے کا اندیشہ بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔ ابتدائی نتائج کے بعد ہی اندازہ ہو گیا کہ پیٹرولیم جیلی نہ صرف موثر ہے بلکہ باآسانی اور بہت کم قیمت میں دستیاب ہے۔ کئی شیر خواروں میں ایکزیما صرف چہرے، بالخصوص ٹھوڑی اور گالوں پر ہی نہیں ہوتا بلکہ کھجانے کی وجہ سے جسم کے دیگر حصوں جیسا کہ ہاتھ، چہرے، گھٹنوں کے پیچھے اور پیروں تک بھی پھیل جاتا ہے۔ اس سے بننے والے دھپڑ سرخ اور ناہموار ہو سکتے ہیں اور بظاہر ایسا لگتا ہے کہ الرجی کی وجہ سے ری ایکشن ہوا ہے۔ جبکہ حقیقت میں یہ ایکزیما کے نتیجے میں جلد پر ہونے والی سوزش ہوتی ہے۔ 10 سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے کئی بچوں میں ابتدائی ایکزیما ہو جاتا ہے جس کی علامات زندگی بھر باقی رہتی ہیں۔ اگر آپ اپنے بچے کو اس مرض سے بچانا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر کے مشورے پر پیٹرولیم جیلی کا استعمال کریں۔اور اس کا استعمال صرف بچوں کے لیے ہی نہیں بلکہ بڑوں کے لیے بھی مفید ہے۔جو اس خشک جلد کو کنٹرول کرتا ہے