داڑھی کا ایسا فائدہ کہ کلین شیو حضرات آج ہی نیت کرلیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 11, 2016 | 18:52 شام
کینبرا: دنیا بھر بالخصوص مغربی معاشرے میں داڑھی والے لوگوں کو اچھی نظروں سے نہیں دیکھا جاتا جبکہ بعض اوقات تو داڑھی والے حضرات کو امتیازی سلوک کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب ماہرین نے داڑھی کے ایسے فوائد بیان کردیے ہیں کہ جان کر ہی لوگ کلین شیو رہنے کی بجائے داڑھی رکھنے کو ترجیح دینے لگیں گے۔
آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ”چہرے کے بال مردوں کو خواتین کی نظروں میں زیادہ دلکش اور جاذب نظر بنا دیتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چہرے پر بال ہونے کی وجہ سے ان کے جبڑے کا سائز توجہ کا مرکز بنتا ہے اور اس سے ان مردوں میں کلین شیو مردوں کی نسبت زیادہ مردانگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔“تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر برنابے ڈکسن کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں معلوم ہواہے کہ درمیانی داڑھی کے حامل مردایسی خواتین کے لیے زیادہ جاذب نظر ہوتے ہیں جو قلیل مدتی تعلق کی تلاش میں ہوتی ہیں۔ اس کے برعکس لمبی داڑھی والے مرد خواتین کی نظروں میں زیادہ بااعتماد ہوتے ہیں۔ ایسے مردوں کی طرف وہ خواتین راغب ہوتی ہیں جو طویل مدتی تعلق کی خواہش مند ہوتی ہیں۔“