سیاسی جماعتوں نے ووٹ کے بدلے فخاشی کی اجازت دیدی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 11, 2017 | 15:32 شام

 

برلن (شفق ڈیسک) سیاسی جماعتیں عوام سے ووٹ لینے کیلئے اپنے منشور میں معیشت کو بہتر بنانے اور لوگوں کو نوکریاں دینے جیسے وعدے کرتی ہیں لیکن جرمنی کی گرین پارٹی نے ووٹ کے بدلے عوام کو ایک انتہائی شرمناک سہولت فراہم کرنیکا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کیمطابق پارٹی کی ترجمان الزبتھ سکارفن برگ کا کہنا ہے کہ اگر عوام نے ہمیں ووٹ دے کر اقتدار میں پہنچایا تو ہم سرکاری سطح پر لوگوں کو مفت طوائفیں مہیا کریں گے تاکہ جو لوگ جسمانی خواہش کی تکمیل کیلئے جسم فروش خاتون کا

خرچ برداشت نہیں کر سکتے وہ مفت میں یہ کام کر سکیں۔ الزبتھ سکارفن برگ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں کویہ حق دیا جانا چاہیے کہ وہ اپنے ایسے مریضوں کو نسخے میں جسم فروش خاتون لکھ کر دیں جو غریب ہیں اور اپنی خواہش کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔ ایسے لوگوں کو ڈاکٹروں کے نسخے کے مطابق سرکاری طور پر مفت جسم فروش خواتین فراہم کی جانی چاہئیں۔ اگر ہم اقتدار میں آئے تو ہم لوگوں کو یہ سہولت دیں گے۔ واضح رہے کہ جرمنی میں جسم فروشی کا دھندہ قانونی ہے اوروہاں جسم فروش خواتین یا ان سے استفادہ کرنے والے اس شرمناکی میں کوئی عار بھی محسوس نہیں کرتے۔ جرمن کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں قحبہ خانے موجود ہیں۔حال ہی میں وہاں ایک نیا رجحان پیدا ہوا ہے اور تیزی سے ملک میں پھیل رہا ہے کہ ملازمت کرنیوالی لڑکیاں ذہنی مریضوں، معذوروں اور کیئر ہومز میں رہنے والوں کو مفت جنسی عمل کی پیشکش کرنے لگی ہیں۔ ان کے خیال میں وہ اس کے مستحق ہیں کیونکہ وہ قحبہ خانے جانے کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے۔