آسٹریلیا کے باولرز پاکستان بلے بازو پر بھاری

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 17:49 شام

برسبین(مانیٹرنگ ڈیسک): آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک اور ہیزل نے پاکستان کے تین تین بلے بازوں کا آؤٹ کیا جب کہ دو کھلاڑیوں کو برڈ نے آؤٹ کیا۔پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی ایک بار پھر مایوس کن رہی اور برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے تھے۔پاکستانی ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لیے اب بھی مزید 133 رنز کی ضرورت ہے۔پاکستان کا کوئی بھی بلے باز آسٹریلیوی باؤلروں کے سامنے جم کر نا کھیل سکا۔آسٹریلیا کی طرف سے مچل اسٹارک اور ہیزل نے پاکستان کے تین تین بلے بازوں کا آؤٹ کیا جب کہ دو کھلاڑیوں کو برڈ نے آؤٹ کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 429 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔