پُرکشش نوکریاں جن کیلئے تعلیم و ڈگری کی ضرورت نہیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 07:34 صبح

لندن ( نیوز ڈیسک) اعلیٰ تعلیم کو اچھی نوکریوں کے حصول کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے لیکن آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا میں ایسی بھی نوکریاں ہیں جن کو اپنا کر آپ تنخواہیں تو بہت اچھی حاصل کر سکتے ہیں لیکن ان کیلئے تعلیم یافتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ میں سے کوئی بھی جس میں حوصلہ ہو، نئی چیزیں سیکھنا چاہتا ہو اور محنت پر یقین رکھا ہو، ان نوکریوں کو حاصل کر سکتا ہے۔ چوزوں کی جنس کا تعین کرنا آپ کو اس نوکری کے بارے میں پڑھ کر عجیب لگے گا، لیکن چوزوں کی جنس کو چیک کرنے والی اس جاب ک

ی بہت اچھی تنخواہیں ہیں۔ اس جاب کیلئے آپ کو کسی قسم کی تعلیم کی کوئی ضرورت نہیں، صرف آپ کی نظر درست ہونا ضروری ہے۔ 12 گھنٹے کی اس جاب میں آپ کو ایک گھنٹے میں ایک ہزار چوزوں کی جنس کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ یہ جاب کرنے والے سالانہ 40 ہزار پاؤنڈز کما سکتے ہیں۔i کان کنی کان کنی کی جاب کیلئے سخت محنت درکار ہے اور اس کیلئے آپ کو مہینوں اپنے گھر سے باہر رہنا پڑ سکتا ہے لیکن اس کی تنخواہیں بہت اچھی ہیں۔ یہ بھی آپ کو علم ہوگا کہ کچھ لوگ مرغی کا انڈا بھی چیک کر لیتے ہیں۔

کان کنی کی جاب کیلئے عموما سول انجینئرنگ، جیالوجی اور منرلز سرونگ کی تعلیم درکار ہوتی ہے لیکن اگر آپ کے پاس اس کام کا تجربہ ہے تو تعلیم کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس جاب کی ابتدائی تنخواہ 25 ہزار پاؤنڈ سالانہ ہے لیکن کچھ عرصہ بعد یہ 50 ہزار پاؤنڈز تک بھی بڑھ سکتی ہے۔ جیل کے نگران برطانیہ میں 18 سال سے زائد عمر کا کوئی بھی شخص اس جاب کیلئے اپلائی کر سکتا ہے۔ اس جاب کے حصول کیلئے پریزن آفیسر سلیکشن ٹیسٹ پاس کرنا ضروری ہے جو لکھنے، پڑھنے، حساب کتاب اور جسمانی ٹیسٹ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس نوکری کی ابتدائی تنخواہ 19 ہزار پاؤنڈ سالانہ تک ہو سکتی ہے۔ گھریلو ملازمین امیر لوگوں کے گھروں کی دیکھ بھال پر مامور ملازمین کو کسی اعلیٰ تعلیم کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگرچہ گھروں کی صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے ملازمین اتنی زیادہ تنخواہیں نہیں حاصل کر پاتے لیکن برطانیہ میں ایک بٹلر کی سالانہ تنخواہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ تک بنتی ہے۔ سیلز ایگزیکٹو اگر آپ باتونی ہیں اور لوگوں کو اپنی طرف راغب کر سکتے ہیں تو سیلز ایگزیکٹو کی جاب آپ کیلئے بہترین ہے۔ برطانیہ میں ایک سیلز ایگزیکٹو سالانہ ایک لاکھ پاؤنڈ تک کما سکتا ہے۔
اگر آپ کو کہا جائے کہ دنیا کے خطرناک و زہریلے ترین سانپوں، کوبرا وغیرہ، کا زہر نکالنا آپ کی ملازمت ہے تو آپ کیسا محسوس کریں گے۔ جی ہاں! یہ زہر ہسپتالوں اور لیبارٹریز میں ادویات بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کی قیمت ایک ہزار ڈالرز فی گرام تک ہوتی ہے۔ یعنی یہ کام کرنے والے کو بھی ٹھیک ٹھاک پیسے ملتے ہوں گے۔اس کے لیے پڑھے لکھے ہونے اور ڈگری کی ضرورت نہیں۔