پاکستانی نژاد خاتون حنا بھٹی بلجیم کی اوسٹینڈ میونسپل کونسل کی صدر بن گئیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 06:52 صبح

اسلام آباد (مانیٹرنگ) پاکستانی نژاد 34 سالہ لبرل سیاستدان حنا بھٹی بلجیم کے صوبائی اثر ورسوخ والے مغربی فلنپڈرز کی اوسٹینڈ میونسپل کونسل کی نئی صدر بن گئیں۔

حنا بھٹی نے ڈیلی ہٹ لیٹسٹ نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ میرے والدین 40 سال قبل پاکستان سے بلجیم آئے اور میری پیدائش اور پرورش اوسٹینڈ میں ہوئی اور میں اسکے سوا کہیں بھی سکونت نہیں چاہتی۔ گھر میں

وہ اردو اور ڈچ دونوں زبانوں میں بات چیت کرتے ہیں۔

دونوں ثقافتوں کے بہتر پہلوئوں کے امتزاج کو ہمیشہ پسند کیا اور مثبت پایا ہے۔