بھارتی اداکارہ کو جنسی ہراساں کیسے کیا گیا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 18, 2017 | 16:35 شام

کوچی(مانیٹرنگ ڈیسک): بھارتی مقامی فلم نگری کی مشہور اداکارہ بھوانا کو اغوا کرلیا گیا جب کہ ملزمان اداکارہ کو جنسی ہراساں کرکے فرار ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کئ ملیائم فلم نگری کی معروف اداکارہ بھوانا فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترشور شہر سے کوچی جارہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم افراد نے اداکارہ کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا جب کہ ملزمان اداکارہ سے چلتی گاڑی میں ہی دست درازی کرتے رہے اور اس دوران ان کی ویڈیو بھی بنائی تاہم ملزمان ڈیڑھ گھنٹے بعد اداکارہ کو کوچی کے قری

ب گاڑی سے پھینک کر فرار ہوگئے۔اداکارہ کی جانب سے مقدمے کی درخواست کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ان کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اداکارہ کی قابل اعتراض ویڈیو بنا کر بلیک میل کرکے پیسے بٹورنا چاہتے تھے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔اور سخت کاروائی بھی کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کیا جائے گا۔