دنیا میں سب سے بڑا سونے کا سکہ،وزن ایک ٹن،مالیت کیا ہوگی؟
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 14, 2016 | 18:15 شام
پرتھ(مانیٹرنگ)
آسٹریلوی شہر کی پرتھ منٹ نے دنیا کا سب سے بڑا سونے کا سکہ بنا کر دنیا کو حیران کردیا ہے۔یہ سکہ 99.99فیصد سونے سے بنایا گیا ہے اور اس کی اونچائی 80سینٹی میٹر اور یہ 12سینٹی میٹرچوڑا ہے۔
یہ سکہ ایک آسٹریلوی ڈاکٹر سٹورٹ ڈیولن نے ڈیزئن کیا ہے جس کے ایک جانب آسٹریلیا کے قومی جانور کینگرو کی تصویر ہے جبکہ دوسری جانب برطانوی ملکہ وکٹوریہ IIکی تصویر ہے۔اس سکے کا وزن ایک ٹن ہے اور یہ تمام کا تمام سونے کا بنایا گیا ہے۔اس سکے کی مالیت 10لاکھ آسٹریلوی ڈالر (10کروڑ روپے) ہے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ترین سکہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔