نصرت آراء المعروف بل بتوڑی کی قسمت کھل گئی، تمام مشکلات حل ہونے کے علاوہ ایسی چیز مل گئی جو قسمت والوںکو نصیب ہوتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 08:09 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) معروف ٹی وی اداکارہ بل بتوڑی  کی مشکلات ختم ہو گئیں ۔ پاکستانیوں  کی طرف سے لاکھوں روپے امداد ملنے کے بعد اور وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے اوررکن اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے بھی دس لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا جبکہ ماضی کی معروف  اداکارہ نصرت آرا کو تحفے میں گھر مل گیا ہے ۔میڈیا میں کچھ روز قبل  نصرت آراء  کی علالت اور کسمپرسی کی حالت سے متعلق خبریں آئی تھیں ۔جس کے بعد اندرون  ملک و بیرون ملک پاکستانیوں  نے دل

کھول کران کی مدد کی جبکہ بیت المال کے علاوہ حمزہ شہبازشریف نے بھی ان کی 10 لاکھ روپے امداد کی۔پی ٹی وی کی مقبول ڈرامہ سیریل ”عینک والا جن“ کے کردار بل بتوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نصرت آراءکافی عرصے سے مالی مشکلات اور بیماری کا شکار تھیں