بلاول کے نقص کی نشاندہی کرنا نثار کو زیب نہیں دیتا۔چانڈیو...بلاول کا نثار کو خیالی دنیا سے باہر آنیکا مشورہ
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 20, 2016 | 10:51 صبح
کراچی(مانیٹرنگ)چودھری نثار کے بیان پر رد عمل پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ اپنی خیالی دنیا سے باہر آئیں اورہمارے چار مطالبات پر توجہ دیں۔مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والےنوجوان کےتلفظ پرتنقید چودھری نثارکو زیب نہیں دیتی۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ چودھری نثارکےغصے کی وجہ اُن کےسامنے کھڑی حقیقی اپوزیشن ہے۔
ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ ایسے بیانات دے کر عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کررہے ہیں، پیپلزپارٹی کے ہی دور حکومت میں منی لانڈرنگ کیس پر کارروائی شروع ہوئی۔