بلاول ان ایکشن،ن لیگ پر برسنے گے،کل سے انٹرویو کرینگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 12, 2017 | 17:11 شام

 لاہور(مانیٹرنگ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں اور کریں گے۔ مفاد عامہ کے خلاف حکومتی اقدامات کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔ سندھ میں وزیراعظم کو سیاسی جلسے کیلئے فول پروف سکیورٹی دی۔ پنجاب میں بہتری کا ڈھنڈورا پیٹنے والے ہمیں جلسوں کی اجازت نہیں دے رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز پارٹی کے لاہور اور قصور کے عہدیداروں کے لئے انٹر ویوز کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے سفارشات میں تجویز کئے گئے ناموں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق انٹرویوز کا مرحلہ مکمل ہونے پر بلاول بھٹو پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد باضابطہ ناموں کا اعلان کریں گے۔