بلاول کی لندن میں تلاشی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 17, 2016 | 13:10 شام
کراچی (مانیٹرنگ ) لندن کے ایئر پورٹ پر بلاول بھٹو تلاشی دینے کیلئے جیکٹ حتیٰ کے جوتے تک اتارنا پڑ گئے اور ایک عام آدمی کی طرح مکمل تلاشی دینے کے بعد لاؤنج میں داخل ہونے دیا گیا، جسکی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن کے ایک ایئر پورٹ پر موجود ہیں اور سامان کی چیکنگ کرارہے ہیں ۔ جیسے ہی وہ چیکنگ کے کاؤنٹر پر پہنچے تو انہوں نے اپنی جیکٹ اتا ر کر بیلٹ پر موجود ٹوکری میں رکھی اورساتھ ہی جوتے بھی اتار کر ٹوکری کے ساتھ رکھ دیے اور ایک عام آدمی کی طرح تلاشی دیتے نظر آرہے ہیں ۔ ایئر پورٹ حکام نے قانون کے مطابق بلاول بھٹو کو مکمل تلاشی کے بعد ایئر پورٹ کے لاؤنج میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔