بلاول کو عدلیہ کی ادا پسند نہ آئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 11, 2016 | 18:41 شام

کراچی: (مانیٹرنگ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا ہے کہ یوٹرن والے بندے کا دماغ خراب کر دیتے ہیں، ان کے ساتھ نہیں چل سکتے ۔ پاناما لیکس کیس میں پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو سے زیادہ عدلیہ کی قدر و منزلت متاثر ہوئی۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے ادارے تنزلی کا شکار ہیں، سسٹم بہتر بنانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاناما کیس نے عدلیہ کی قدر و منزلت کو متاثر کیا ہے۔