بلاول نے اپنے ابا حضور کی مفاہمت کی پالیسی پر خود کش حملہ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 07, 2017 | 10:08 صبح

کراچی (مانیٹرنگ) بلاول بھٹو کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کی نیندیں اڑانے اور سڑکوں پر آنے کے اعلان سے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے تعلقات میں ایک بار پھر تنائو پیدا ہوگیا لیکن سیاسی حلقوں نے بلاول بھٹو کے اعلان کو خالی خولی دھمکی اور پیپلز پارٹی کی بقا کی جنگ قرار دیدیا ہے او رکہا ہے کہ پیپلز پارٹی کیلئے فرینڈ لی اپوزیشن سے حقیقی اپوزیشن کا سفر کرنا بہت مشکل ہے۔ ان حلقوں نے تین مراحل میں تحریک چلانے کے پلان کو بھی مسترد کردیا ہے اور اس بات پر حیرت کا اظہار کیاکہ پیپلز پارٹی 4 مطالبات کی ڈیڈ لائن

پر ہر ماہ اضافہ کردیتی ہے۔ عمران خان کو یو ٹرن خان کہنے والے بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری نے 27 دسمبر سے حکومت کیخلاف تحریک چلانے میں ناکام رہے ۔یاد رہے زرداری نے اس سے قبل حکومت کا ستھ دینے کا اعلان کیا تھا کہ وہ سی پیک پر حکومت کے ساتھ ہیں۔