ہم الیکشن لڑوں گا،بلاول نے اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 24, 2016 | 05:04 صبح

 
 

اسلام آباد(مانیٹرنگ) پاکستان پپپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے اسلام آباد میں پارلیمینٹرینز کے اجلاس کے بعد ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ ضمنی انتخاب یا عام انتخاب، جو بھی پہلے ہوا اس میں حصہ لیں گے تاکہ قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرسکیں۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ

بابر نے بتایا کہ اجلاس میں دیگر کئی اہم امور پر غور کیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر حکومت نے 27 دسمبر تک ہمارے چار مطالبات تسلیم نہ کیے تو وہ ہم حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کے بعد ہم سڑکوں پر ہوں گے اور بلاشبہ پاناما گیٹ اسکینڈؒل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخوا سے آنے والے پارٹی کارکنوں سے ملاقات میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ان کی جانب سے تشکیل کردہ نئے صوبائی انتظام کی حمایت کی جائے تاکہ مستقبل میں سامنے آنے والے چیلنجز سے نمٹا جاسکے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 30 نومبر سے شروع ہونے والی پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریبات ختم ہونے کے بعد وہ خیبر پختونخوا کا دورہ کریں گے۔

بلاول بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’حال ہی امیں ایک پارٹی سے ووٹرز کے مایوس ہونے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے لیے گنجائش بڑھ رہی ہے‘۔