چوہدری نثارنےبلاول بھٹوکوبچہ کہا، جواب میں بلاول بھٹو نے سوشل میڈیاپر تصویراوربیان جاری کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 18, 2016 | 12:02 شام


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) سیاسی مخالفین کی جانب سے بچہ ہونے کا طعنہ ملنے پر چیئرمین بلاول بھٹوزرداری بول پڑے۔ کہتے ہیں ہاں، میں بچہ ہوں۔سیاسی مخالفین کی جانب سے خود کو بچہ کہنے پر چیئرمین پیپلز پارٹی طیش میں آ گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مخالفین کو تگڑا جواب دے ڈالا۔اپنے ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے لکھا کہ ہاں میں بچہ ہوں، شہید محترمہ بے نظیربھٹو کابچہ ہوں۔ بلاول نے مزید لکھا کہ ڈرو گنجا لیگ ڈرو،گونوازگو۔ایک اور ٹویٹ میں بلاول بھٹو نے اپنی والدہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو اور والد آصف زرداری کی شادی کے موقع پر لی گئی تصویر بھی شیئر کی۔


بلاول نے پیغام دیا کہ آج میرے والدین اپنی شادی کی انتیسویں سالگرہ منا رہے ہوتے۔ دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں نے ہمیں تہی دست کردیامگرآج بھی ہم پسپا نہیں ہوئے۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو کے حوالے سے کہا تھا کہ مخالفین بچے کو آگے کر دیتے ہیں۔