بلاول نے جاگتے میں خواب دیکھنا شروع کردیئے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 06, 2017 | 15:55 شام
لاڑکانہ(مانیٹرنگ) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میرے اور آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے مسلم لیگ (ن) کی نیندیں اڑ جائیں گی۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کر رہے ہیں، پارلیمانی سیاست کا حصہ بننے کے لیے وہ بیگم نصرت بھٹو کے روایتی حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بی بی کا بیٹا عوام کی دعاؤں اور ووٹوں کے ساتھ پارلیمانی سیاست میں آئے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے اور سابق صدر آصف زرداری کے پارلیمنٹ میں آنے سے حکمران جماعت کی نیندیں اُڑ جائیں گی، ہم بیک وقت پارلیمنٹ میں بھی ہوں گے اور سڑکوں پر بھی۔