بہنوں کو رشتے کی تلاش میں لگا کر بلاول کہیں اور ڈیٹ مارنے لگے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 28, 2016 | 19:13 شام

دبئی(مانیٹرنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دبئی میں پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکی اداکارہ پیرس ہلٹن سے ملاقات کی اورجب انہوں نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کی توتصویر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بلاول بھٹو نے تصویر انسٹاگرام پر شئیر کرکے لکھا کہ انہیں دلکش اورخوبصورت پیرس ہلٹن سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

پیرس ہلٹن امریکی اداکارہ اور گلوکارہ ہیں اس کے علاوہ وہ ایک بزنس ویمن بھی ہیں جب کہ پیریس ہلٹن کے دنیا بھر میں 570 کے قریب ہوٹلز، ریزورٹز اور دیگر جائیدادیں ہیں۔

 

کچھ ماہ قبل سلمان خان اور پیرس ہلٹن پونے کی ایک پارٹی میں  یکجا ہوئے تھے دونوں اداکاروں نے خوب مستی کی اور رقص کیا۔

ان دونوں کا رقص میں ساتھ دینے کے لیے گلوکار میقہ سنگھ وہاں مجود تھے۔

سلمان اور پیرس ہلٹن دونوں نے ایک ہی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے، اگر یہ اتفاق تھا تو بڑا حسین اتفاق تھا۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک نجی محفل میں یہ تینوں ستارے مدعو تھے۔

پیرس ہلٹن نے بعد میں سلمان خان کے ساتھ اپنی تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’گڈ ٹائمز ان انڈیا ود مائی فرینڈ سلمان خان‘یعنی اپنے دوست سلمان خان کے ساتھ بھارت میں اچھا وقت گزرا۔

پارٹی کے دوران گلوکار میقہ نے اپنے گلے سے اتار كر ہیرے کا ایک پینڈنٹ پیرس ہلٹن کو تحفے میں پیش کیا اور سلمان خان نے اسے پیرس کے گلے میں پہنایا۔

پیرس ہلٹن نے ٹوئٹر پر بھارت کے شہر پونے تک کے اپنے سفر کا ذکر کیا اور لکھا کہ 24 گھنٹوں کے طویل سفر کے بعد وہ پونے پہنچی تو تھکاوٹ اور جیٹ لاگ سے دوچار تھیں۔

 پیرس ہلٹن نے اداکار ریتک روشن کو ہاٹ کہا تھا

اسی سال اکتوبر میں پیرس ہلٹن بالی وڈ سٹار ریتک روشن سے دبئی میں ملی تھیں اور انھیں ’ہاٹ‘ کہا تھا۔

پیرس ہلٹن اس برس بالی وڈ کے اداکاروں سے متلی رہی ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ بھی اداکارہ سنی لیونی کی طرح بالی وڈ میں فلمیں کرنا چاہتی ہیں۔

اس موقع پر پیرس نے ریتک روشن کے ساتھ کھل کر فلم کرنے کی تمنا بھی ظاہر کی تھی