بلاول نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو ہائی جیک کرنے کا الزام عائد کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 22, 2016 | 17:39 شام

لاہور:(مانیٹرنگ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بیان میں بلاول بھٹو کہتے ہیں مرکز اور پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت نے ایک بار پھر پاناما شریف کی بادشاہت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔ مسلم لیگ ن پنجاب میں اپوزیشن کو برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی کی واضح اکثریت کو شکست میں بدل دیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے تمام عمل کو بے معنی مشق میں تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب کے جیالے محمد نواز شریف اور ان کے گروہ کی بادشاہت ختم
کرنے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ حکمران پنجاب اور پورے ملک کو یرغمال رکھنا چاہتے ہیں۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ریاستی مشینری کا جائز ناجائز استعمال کیا گیا۔