مودی کی بڑھک پر بلاول نے طبیعت صاف کردی ،حکمرانوں کی شرمناک خاموشی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 25, 2016 | 18:39 شام

لاہور: (مانیٹرنگ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نریندر مودی کے اس بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں مودی نے پانی روکنے کی دھمکی دی ہے۔ بلاول بھٹو نے جوابی ردعمل میں کہا کہ پاکستان برصغیر میں تسلیم شدہ مشترکہ پانی ذرائع سے اپنے حصے کے ایک ایک قطرے کے لئے لڑے گا۔

بلاول نے کہا کہ نریندر مودی اپنے ہی عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، سندھ طاس معاہدہ واضح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی ایسے ہتھکنڈوں سے دنیا کی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مودی اپنے ہی ملک کی سنگین غربت کا خیال رکھے اور اس قسم کی چالبازیوں سے گریز کرے۔