بلاول بھٹو کا کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے جذباتی اور عل سے پیدل خطاب
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 01, 2016 | 18:12 شام
لاہور: (مانیٹرنگ) بلاول بھٹو نے صوبائی دارالحکومت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کو راوئتی دستار بھی پہنائی گئی۔ کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیمیں پورے بلوچستان میں تحصیل لیول تک بنائی جائیں گی۔ بلاول نے دعویٰ کیا کہ 2018ء کے انتخابات پیپلز پارٹی جیتے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بلوچستان میں فتح یاب ہو گی اورانہوں نے احمقانہ طور پر کہا کہ بلوچستان میں بلوچ وزیراعلیٰ ہوگا حالانکہ بلوچستان میں ہمیشہ بلوچ ہی وزیراعلیٰ ہوتا ہے۔بلاول نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان کے کچھ سیاستدان چور دروازے سے نواز شریف سے ڈیل کر رہے ہیں اور بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔