بل گیٹس نے وزیراعظم کو ایسی بات کہہ دی ۔۔۔ تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 19, 2017 | 14:06 شام


ڈیوس (مانیٹرنگ رپورٹ ) وزیر اعظم پاکستان نوازشریف سے مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے سویٹزر لینڈ میں ملاقات کی اور پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت پاکستان کی کاشوں کی تعریف کی ، بل گیٹس نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ آئندہ چند مہینوں کے دوران پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان نے گزشتہ 3سالوں کے دوران ملک میں پولیووائرس کے خاتمے کے حوالے سے بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وزیر اعظم نوازشریف

کی قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ”2017ءپاکستا ن سے پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہو گا “۔


اس موقع پر وزیرا عظم نوازشریف نے بل گیٹس کو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں مل کر پولیو کے خاتمے کیلئے کام کر رہی ہیں۔”پولیو سے پاک اور اپنی نسلوں کیلئے صحت مند پاکستان بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں بھر پور طریقے سے تماموسائل استعمال کر رہی ہیں “۔