فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لیے ایک ایسا ٹیسٹ جس سے یہ جانا جا سکتا ہے کہ کہی آپ فحشی کی خطرناک بیماری میں تو مبتلہ نہیں ہو گئے۔۔۔۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 14, 2017 | 20:55 شام
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی سب سے بڑی فحش ویب سائٹ نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ سال اس کے صارفین نے مجموعی طور پر ساڑھے چار ارب گھنٹے سے زائد دورانیے کی ویڈیوز دیکھیں۔ یہ انکشاف یقینا تشویشناک ہے اور اس بات کا واضح ثبوت بھی کہ نوجوان افراد کی ایک بڑی تعداد فحش مواد کی نشے کی طرح عادی ہوچکی ہے۔ اگرچہ کوئی بھی نوجوان اس بات کو تسلیم نہیں کرتا لیکن ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کی ایک قابل ذکر تعداد میں یہ لت بیماری کی حد کو پہنچ چکی ہے۔
ہنگری کی ایٹووس لورانڈ یونیورسٹی کے ماہرین نفسیات نے ایسے نوجوانوں کی مدد کے لئے ایک ٹیسٹ تیار کیا ہے، جس کی مدد سے وہ باآسانی جان سکتے ہیں کہ ان کی یہ شرمناک عادت بیماری کی صورت اختیار کر چکی ہے یا نہیں۔ متعدد بیانات پر مبنی یہ ٹیسٹ درج ذیل ہے:
نیچے دئیے گئے ہر بیان کے جواب کا مساوی عدد نوٹ کریں۔ آپ کے جوابات کے مساوی اعداد یہ ہیں:
کبھی نہیں 1=
بہت ہی کم 2=
بہت کم 3=
کبھی کبھار 4=
اکثر 5=
بہت زیادہ 6=
ہمیشہ 7=
بیانات کچھ یوں ہیں:
میں سمجھتا ہوں کہ فحش فلمیں میری زندگی کا اہم حصہ ہیں۔
(مثال کے طور پر، اگر آپ کا جواب ”کبھی کبھار“ ہے تو اس بیان کے لئے عدد 4 نوٹ کر لیجئے۔ اسی طرح مندرجہ ذیل تمام بیانات کے لئے اعداد نوٹ کریں)
میں اپنی سوچوں کو پرسکون کرنے کے لئے فحش مواد دیکھتا ہوں۔
میرا خیال ہے کہ فحش مواد کی وجہ سے میری زندگی میں مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
مجھے اپنے اطمینان کے لئے زیادہ سے زیادہ فحش فلمیں دیکھنا پڑتی ہیں۔
میں نے یہ عادت چھوڑنے کی کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔
جب میری یہ عادت پوری نہ ہو تو مجھے پریشانی شروع ہوجاتی ہے۔
میں اکثر سوچتا رہتا ہوں فحش مواد دیکھوں گا تو کتنا لطف آئے گا۔
فحش مواد دیکھ کر مجھے اپنی منفی سوچوں پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔
فحش فلموںکی وجہ سے میں زندگی میں پوری طرح کامیاب نہیں ہو پا رہا۔
مجھے لگتا ہے کہ مجھے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ فحش فلمیں دیکھنے کی ضرورت ہے۔
جب میں نے یہ فلمیں چھوڑنے کا عہد کیا تو کچھ عرصہ ہی اس پر قائم رہ پایا۔
جب میں فحش مواد نہیں دیکھ پاتا تو میرا ذہن بے چین ہونے لگتا ہے۔
میں اکثر سوچتا رہتا ہوں کہ کب فحش مواد دیکھنے کا موقع ملے گا۔
فحش مواد دیکھ کر میرا ذہنی تناﺅ کم ہوجاتا ہے۔
اس عادت کی وجہ سے میں دیگر تفریحات سے بیزار ہوچکا ہوں۔
میں آہستہ آہستہ شدید سے شدید تر جنسی مواد کی جانب مائل ہوا ہوں۔
جب میں کچھ عرصے کے لئے فحش مواد نہیں دیکھ پاتا تو اس کی ضرورت بہت شدت سے محسوس ہونے لگتی ہے۔
اب اپنے تمام جوابات کے مساوی اعداد کو جمع کریں۔ اگر جواب 76یا اس سے زیادہ ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی فحش بینی کی عادت بیماری میں بدل چکی ہے۔ آپ کو اپنی جسمانی و ذہنی صحت کی خاطر اپنی اصلاح کا عزم فوراً کرنا ہوگا۔ توبہ اور پاکیزہ طرز عمل آپ کی زندگی بدل سکتا ہے، اور اگر اس بیماری سے نجات پانے کے لئے ماہر نفسیات کی مدد کی ضرورت ہو تو اس سے بھی ہرگز گریز نہ کریں۔ اور اپنی زندگی وک مزید برباد ہونے سے بچائیں۔ اور جہاں تک ممکن ہو حفاظتی اقدامات کریں اور اس بیماری سے نجات حاصل کریں۔