ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ میں بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ بپاشاباسو کی بغیر میک اپ تصاویر میں بدلی شخصیت نے مداحوں کو حیران کردیا۔بپاشا باسونے 2001 میں فلمی کیرئیر آغازفلم ’’اجنبی‘‘ سے کیالیکن شہرت فلم’’راز‘‘ سے ملی جب کہ اداکارہ کیرئیر میں متعدد بلاک بسٹرفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں ۔بپاشا مختلف کرداروں کو ادا کرنے کے باوجود صرف بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت حاصل کرسکی ہیں جب کہ اداکارہ کی ذاتی زندگی بھی تنازعات کا شکار رہی ہے اور کئی اداکاروں کے ساتھ معاشقے زبان زد عام رہے لیکن طویل معاشقے کے بعد ساتھی اداکار کرن سنگھ گروور سے شادی کی ۔
بپاشاباسو فلم نگری میں گلیمرس کے حوالے سے بھی پہچانی جاتی ہیں اور متعدد فیشن شو میں بھی شو اسٹاپر رہ چکی ہیں لیکن اب اداکارہ کی بغیر میک اپ کے تصاویرسوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا ہے۔
اداکار کو نئی تصاویر میں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں بلکہ ناممکن ہے اور مداح ان کی بغیر میک اپ کی تصاویر دیکھ کر حیرانی میں مبتلا ہیں۔