سترہ وزیر بلیک لسٹ،مرکزی بینک کے گورنر بھی شامل

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 16, 2016 | 17:41 شام

برسلز(مانیٹرنگ)یورپی یونین نے شام میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت ڈھانے کے جرم میں 17 وزراء اور مرکزی بینک کے گورنر کو بلیک لسٹ کردیا، ساتھ ہی ان تمام افراد پر اقتصادی پابندیاں بھی عائد کردی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں ہونیوالے 28 یورپی ملکوں کے مشترکہ اجلاس کے دوران شامی حکومت میں شامل شخصیات کیخلاف پابندیوں کی ایک نئی فہرست کی منظوری دے دی گئی۔

یورپی یونین کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی حکومت کے 17 وزراء اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے س

فر پر مکمل پابندی ہوگی، ساتھ ہی ان کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں۔

یورپی یونین نے گزشتہ برس اکتوبر میں بھی ایک اجلاس کے دوران 200 شامی شخصیات کی فہرست میں مزید 10 ناموں کا اضافہ کرتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا تھا۔

یورپی یونین کی جانب سے بلیک لسٹ کی گئی شامی اعلیٰ شخصیات کی تعداد 230 تک جا پہنچی ہے، پابندیوں کے نتیجے میں اسد حکومت کے زیر انتظام 69 اداروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، پابندیوں کی فہرست میں شامل شخصیات اور اداروں کے ساتھ کسی قسم کے لین دین، اسلحہ، تیل کی خرید و فروخت اور سرمایہ کاری پر پابندیاں شامل ہیں۔ اے