گاڑیوں کے سیاہ شیشے والے ہوشیار، بڑاحکم سامنے آٓگیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 31, 2016 | 16:55 شام

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) جسٹس قاضی فیض عیسیٰ نے ریڈ زون میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی نقل وحرکت کانوٹس لیاتو پولیس نے وزیر داخلہ کے د و افسران کی گاڑیوں کاچالان کردیا۔ تاہم گاڑیاں بند کرنے سے انکار کر دیا۔ ریڈ زون میں وزارت داخلہ کے دو افسران کی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے داخلے پر جسٹس قاضی فیض عیسیٰ نے تشویش کا اظہار کیا اور گاڑیوں کو بند کرنے کی ہدایت کی۔

ٹریفک پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افسران ایس پی بلال ظفر اور اے ایس پی عمر خان کی گاڑیوں کے چالان کردی

ے تاہم موقف اختیار کیا کہ افسران وزیر داخلہ چودھری نثار کے ساتھ تعینات ہیں اور دونوں گاڑیاں سرکاری ہیں۔ بند نہیں کر سکتے۔