بلیک کافی وزن کم کرنے میں معاون ہوتی ہے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 07, 2016 | 16:47 شام
لاہور(ویب ڈیسک) امریکی ماہرین نے بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال وزن کم کرنے میں معاون قرار دیدیا۔ امریکی ہاورڈیونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال وزن کو تیزی سے کم کرتا ہے اور اسے دوبارہ بڑھنے نہیں دیتا،انسان اپنے آپ کو جسمانی طور پر فٹ کے ساتھ تندروست و توانا محسوس کرتا ہے علاوہ ازیں بلیک کافی کا استعمال ذہنی صلاحیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق بلیک کافی کا ہر کھانے سے پہلے استعمال کر کے وزن کو گھٹا کر صحت مند اور فعال زندگی کا حصول ممکن ہے۔