پاکستان کی کالی بھیڑوں کا ایک دوسرے کو بچانے کے لیے لکھا گیا خط لیک ہو گیا ، تفصیلات اس خبر میں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 29, 2017 | 07:20 صبح

کراچی (ویب ڈیسک)سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشنل ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی نے اپنے افسران کو بچانے کے لیے پیشگی رقوم کو ایڈجسٹمنٹ کا مکتوب تحریر کردیا ۔ذرائع کے مطابق اسٹیوٹا کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن نے ایک مکتوب نمبر
D(admin)/Stevta/loan/2016/2874 تحریر کیا تھا جس کاعنوان لون ایڈجسٹمنٹ تھا۔جس میں ان

افسران کی فہرست بھی تھی جن کو مستفید کیا جانا تھا۔میں ایسٹیوٹا ہیڈ کوارٹر میں تعینات میڈیکل افسر ڈاکٹر لبنیٰ رضوی نے سی بی ٹی کے لانچنگ پروگرام کی مد میں60ہزار روپے،
ڈپٹی ڈائریکٹر احمد نواز سومرو نے نمائش کی مد میں ایڈوانس 2لاکھ 13ہزار روپے،سابق ریجنل ڈائریکٹر عبدالشکور سومرو نے یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں3لاکھ روپے ،اسیٹوٹا ہیڈ کوارٹر میں تعینات کلرک ذاکر حسین نے ڈاک ٹکٹ کی مد میں 30ہزار روپے ،سجاد حسین تالپر نے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں ایڈوانس7 لاکھ75ہزار روپے ،ساجد اقبال نے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں2لاکھ روپے،سابق ریجنل ڈائریکٹر موہن روپانی نے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں3لاکھ روپے،سابق ریجنل ڈائریکٹر سکھرخدا بخش نے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں3لاکھ روپے،ڈائریکٹر آئی سی نے اخبارات کے اشتہارات کی مد میں 19لاکھ 49ہزار3سو 24روپے،پرنسپل وی ٹی سی خیرپور ارباب علی بھائیو نے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں 75ہزار روپے،سابق ریجنل ڈائریکٹر لاڑکانہ اعجاز علی جمالی نے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں3لاکھ روپے، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سروسز II عبدالنجیب غوری نے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں50ہزار روپے،سابق ڈائریکٹر آئی سی عبدالحفیظ ابڑونے اسپورٹس فیسٹیول کی مد میں3لاکھ روپے،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر اے اینڈ ٹی پرنس راجپال نے میڈیا کی مد میں76ہزار روپے،سابق چیف اسٹاف ٹرینر محمد جواد صدیقی نے ایس ٹی آئی میں اسٹاف ٹریننگ پر4لاکھ 75ہزارروپے ،موجودہ ریجنل ڈائریکٹر اقبال محموداور عبدالخالق شیخ اسپیشل آڈٹ کے نام پر12ہزار روپے لینے کے سلسلے میں شامل ہیں