گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے سے کیا ملا؟؟؟؟

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 30, 2016 | 18:36 شام

کولمبیا(مانیٹرنگ ڈیسک): گزشتہ روز تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا، حادثے میں برازیلین کلب کے کھلاڑیوں کی موت نے دنیا بھر کے فٹبال فینز کو سوگوار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کولمبیا میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے جبکہ سیکڑوں امدادی کارکن جائے حادثہ پرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے میں ایندھن کی کمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی الیکٹریکل خرابی حادثے کا سبب بنی۔

es?q=tbn:ANd9GcRwAssWSJUtGENT7mENollz5aUgCDavfkXEE8R1vtipCxkK-tRoMA" style="height:278px; width:400px" />

یہ خصوصی طیارہ جنوبی برازیل سے کولمبیا کے شہر میڈیلن جا رہا تھا، جہاں برازیلین ٹیم کو بدھ کو میڈیلن میں ساؤتھ امریکن کپ کا میچ کھیلنا تھا، میچ کو کلب کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جارہا تھا۔حادثے کے بعد میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ان کی مخالف کولمبین ٹیم اٹلیٹکو نیشنل نے ہار تسلیم کرنے کی پیش کش کی ہے تاکہ چپیکونس کلب کو فاتح قرار دیا جا سکے۔حادثے کا شکار طیارے میں برازیلی فٹبال کلب چپیکونس کے کھلاڑیوں سمیت ستتر افراد سوار تھے، حادثے میں چھ افراد زندہ بچے جبکہ چار کھلاڑی پرواز میں سوار ہی نہیں ہوئے تھے، بچنے والوں میں تین فٹبال کھلاڑی ایلن روشل ، ہلیو زیمپر، جیکسن فولمین شامل ہیں۔دوسری جانب طیارہ حادثے کے بعد برازیل میں یوم سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے، بارسلونا کلب کے لیونل میسی اور نیمار، مانچسٹریونائیٹڈ کے وائن رونی سمیت کئی نامور کھلاڑیوں نے ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔دنیا بھر میں فٹبال فینز نے ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور ریلیاں نکالیں۔