نماز کے بعد دھماکا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2017 | 11:03 صبح

خیبر ایجنسی (مانیٹرنگ رپورٹ)لنڈی کوتل میں موبائل مارکیٹ میں نماز جمعہ کے بعد دھماکہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے سے تین دوکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ہیں اور دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جارہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق دھماکے سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔تحصیلدار لنڈی کوتل کے مطابق نماز کے وقت تمام دوکانیں بند تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایک اور بم کی اطلاع ہے اور بم ڈسپوزل سکواڈ بم کو تلاش کررہا ہے۔