پاکستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اٹھا‘ متعدد جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 10, 2017 | 11:59 صبح

ارنگ (مانیٹرنگ رپورٹ)پاکستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اٹھا، باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ارنگ میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین بچوں سمیت 4افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگراہ منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی
 
اطلاع ملتے ہیں ریسکیو حکام اور ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچ چکی ہیں ، پولیٹیکل انتظامیہ اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ایمبولینس کے ذریعے تمام زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تاہم ابھی تک کوئی اہم گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔