تمہارا منہ تو ہم بند کرواتے ہیں۔۔۔۔عزیر بلوچ کے گھر پر بم سے حملہ، انتہائی افسوسناک خبر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 16, 2017 | 10:28 صبح

کراچی(مانیٹرنگ رپورٹ)شہر قائد میں عزیر بلوچ کے گھر کے قریب کریکر بم حملے کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

 کراچی میں لیاری کے علاقے سنگولین میں گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کے گھر کے قریب دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر کے ذریعے کیاگیا ہے۔
&nb

sp;