افسوسناک خبر: گلشن اقبال پارک ایک بار پھر خود کش حملہ آوروں کے نشانے پر

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 02, 2017 | 13:11 شام

لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) گلشن اقبال پارک کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز بند کردیا گیا ہے۔ گلشن اقبال پارک کی انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی انتظامات مکمل ہونے پر پارک کو معمول کے مطابق کھول دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال پارک کی انتظامیہ نے کہا کہ پارک میں آنے والے مردوں کی نسبت خواتین اور بچوںکی تعداد کہیں زیادہ ہوتی ہے اور خواتین کو چیک کرنے کے لئے پارک کے گیٹ پر خاتون سکیورٹی گارڈز موجود نہیں ہیں۔ پارک کے تمام گیٹس پر مرد سکیورٹی گارڈ کے ساتھ ساتھ خاتون سکیورٹی گارڈز کو بھی تعینات کیا جائےگا۔