پولیس اہلکار گھی کے ڈبے میں موت لے آیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2017 | 10:58 صبح


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) کراچی پولیس کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) چلتا پھرتا خود کش بمبار بن گیا، گھی کے ڈبے میں دھماکہ خیز مواد عدالت لے آیا تاہم کوئی ناخوشگور واقعہ سامنے نہیں آیا، ذرائع کے مطابق پیر کے روز کراچی پولیس کا اے ایس آئی عنایت اللہ نصیر حفاظتی اقدامات یا انتظامات کے ملزمان سے برآمد دھماکہ خیز مواد، انسداد دہشتگردی کی عدالت میں لے آیا اور سینکڑوں شہریوں کیلئے چلنا پھرتا خود کش بن گیا۔

اے یس آئی عنایت اللہ کریکر اور دیگر دھماکہ خیز مواد کو گھی کے خالی ڈبے میں عدالت لے آیا تھا تاہم کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا۔ اے ایس آئی عنایت اللہ نے بتایا کہ کیس پراپرٹی منتقل کرنے کا کوئی محفوظ نظام نہیں اس لئے دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ گھی کے ڈبوں میں لے جانے پر مجبور ہیں حتیٰ کہ ہم دھماکہ خیز مواد گھی کے ڈبوں میں ہی ایف ایس ایل کے لئے جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیس پراپرٹی اور دھماکہ خیز مواد کی منتقلی میں تفتیشی افسران کو سخت مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اے ٹی سی میں مال خانہ نہ ہونے سے بھی مسائل درپیش ہیں۔