لاہور کے بعد ایک اور شہر میں خوفناک دھماکہ، کئی افراد جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 15, 2017 | 11:14 صبح

پشاور(مانیٹرنگ رپورٹ) پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔


ذرائع کے مطابق حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے خاتون سمیت 2 افراد شہید اور 18زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد د امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انتہائی زور دار دھماکہ تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔اس سے قبل آج مہمند ایجنسی کے علاقے غلنئی میں پولیٹیکل ہیڈ کوارٹرز کے دروازے پر ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 3 خاصہ دار اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے۔