یا اللہ خیر: لاہور کے بعد پنجاب کے ایک اور شہر میں خوفناک دھماکہ، لاشوں کے ڈھیر لگ گئے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 11:02 صبح

بہاولنگر(مانیٹرنگ رپورٹ) بہاولنگر میں سرکلر روڈ پر گھر میں پر اسرار د ھماکے سے 8افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکلر روڈ پر دھماکے سے گھر کا بڑا حصہ منہدم ہو گیا جبکہ قریب واقع کئی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں اور ملبے تلے دب کر 8افراد جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی افراد تاحال ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے ملبے سے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے میں کئی افراد ابھی بھی دبے ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ دھماکاگیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ہے۔