نئے سال کے پہلے روزپاکستان میں دھماکہ، متعدد ہلاکتیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 01, 2017 | 16:23 شام

 

باجوڑ ایجنسی (مانیٹرنگ رپورٹ) نئے سال کے پہلے روز باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں مامول کے علاقے میک بانڈا میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں لیویز اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔ پولیٹکل انتظامیہ کا کہناہے کہ باردوی سرنگ کے دھماکے کے بعد فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب پشاور کے علاقے واحد گڑھی میں پولیس نے ٹارگٹڈآپریشن کے دوران دو اہم دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی طاہ

ر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی موادبرآمد ہوا۔ ملزمان سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات موقع ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یارخان میں انسداد دہشت گردی کے دفتر کے باہرخودکش دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئے تھے۔