افسوسناک خبر:دن چڑھتے ہی دہشت گرد بے لگام ہوگئے، جمعہ کی نمازسے پہلے ہی اہم شہر پرحملہ کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 06, 2017 | 08:08 صبح


کراچی (مانیٹرنگ رپورٹ) شہر میں دن چڑھتے ہی دہشت گرد بے لگام ہوگئے، پہلے تیموریہ تھانے پردستی بم حملہ ہوا، تو دوسری جانب فائیو اسٹار چورنگی پرٹریفک پولیس اہلکاروں کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح کے آغاز پر دہشت گردوں کی جانب سے تیموریہ تھانے پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں پولیس اہل کار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دوسری جانب فائیو اسٹار چورنگی پردہشت گردوں کی جانب سے ٹریفک پولیس اہل کاروں کو گولیوں کا نشانہ بنایا، جس میں ایک اہل کار شہید، جب کہ ایک زخمی ہو

گیا۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایک کے آٹھ خول ملے ہیں، جب کہ جائے وقوعہ سے پولیس نے سرکاری ایس ایم جی کے نو خول بھی برآمد کیے ہیں، نائن ایم ایم کے خول ملزمان کے، جب کہ ایس ایم جی کے پولیس اہلکاروں کے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکاروں نے ملزمان پر ایس ایم جی سے فائرنگ کی تھی۔آئی جی سندھ نے دونوں واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی۔