ترکی کار دھماکہ بس کو نشانہ بنایا گیا۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 17:33 شام

ترکی(مانیٹرنگ ڈیسک):’بدقسمتی سے سنیچر کو ہونے والے بم دھماکے اور گذشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں مماثلت پائی جاتی ہے‘ترکی کے شہر قیصری میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں بس میں سوار 13 سپاہی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 48 افراد زخمی ہیں۔اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر ایک کار بم دھماکے کے ذریعے بس کو نشانہ بنایا گیا۔سنیچر کو ہونے والے اس بم دھماکے کے حوالے سے ترک فوج کا کہنا ہے کہ بس میں موجود سپاہیوں کو مقامی مارکیٹ میں جانے کی اجازت دی گئی تھی۔بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں شہری

بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد موصول ہونے والی تصاویر میں بس کو تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ترکی میں ہونے والے بم دھماکے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کرد جنگوؤں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ترکی کے نائب وزیراعظم ویسی کناک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سنیچر کو ہونے والے بم دھماکے اور گذشتہ ہفتے استنبول میں ہونے والے بم دھماکے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔تاہم ترک حکام کی جانب سے عارضی طور میڈیا کو اس واقعے کی کوریج سے روک دیا گیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وزیراعظم نے میڈیا پر مور دیا ہے کہ وہ ایسی کسی بھی خبر کو نشر کرنے سے اجتناب کرے جس سے عوام میں خوف یا انتشار پیدا ہو جو کہ دہشت گرد تنظیموں کا مقصد ہے۔