شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی.عراق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 18, 2016 | 19:14 شام

عراق: (مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی حکام کے مطابق یہ اندوہناک خود کش حملہ سنی اکثریتی شہر فلوجہ میں کیا گیا، جب ایک دہشتگرد نے دھماکہ خیز مواد سے لدی کار کو شادی کی تقریب کے نزدیک لا کر اڑا دیا۔ دہشتگردی کے اس واقعے میں 40 کی ہلاکت جبکہ 60 کے قریب افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں پہنچی۔ ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خود کش دھماکے سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضا

فے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔