افسوسناک خبر:پاکستان کا اہم شہر دھماکے سے لرز اٹھا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 22, 2017 | 14:48 شام


راول پنڈی (مانیٹرنگ رپورٹ) راول پنڈی کے نواحی علاقے میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، حادثے میں آٹھ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق راول پنڈی کے نواحی علاقے میں صبح کے وقت گھر میں گیس سلنڈر کا زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد آگ نے تیزی سے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کی زد میں آکر گھر میں موجود آٹھ افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گھر میں موجود افراد کو راول پنڈی اسپتال منتقل کیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں چار بچے ، دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔