لاہور:فیس بک پر نرسوں کو بلیک میل کرنیوالے کی شامت آگئی، ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 14, 2017 | 10:35 صبح

لاہور(مانیٹرنگ رنگ رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے نرسوں کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو ملزم کا ٹرائل جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیاہے۔

جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم عبدالوہاب علوی کی ضمانت خارج کی۔ مقدمہ کے مدعی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وکیل نے کہا کہ ٹرائل میں تاخیر کی وجہ ملزم کا لیپ ٹاپ تاخیر سے برآمد ہونا ہے تاہم ٹرائل کورٹ کے روبرو لیپ ٹاپ کا ریکارڈ اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کروائے جا چکے ہیں ہیں۔