برف کا ایسا پہاڑ جو خون کے آنسو روتا ہے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 20, 2016 | 20:19 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):دنیا عجیب و غریب٬اور خوبصورت مقامات سے بھری پڑی ہے لیکن اسی دنیا میں کچھ ایسے مقامات بھی موجود ہیں، جیسے انسانوں کو دنگ کردیتے ہیںدنیا کے سرد اور خشک ترین براعظم انٹارکٹیکا میں ایک ایسا برف کا پہاڑ جو خون کے آنسو روتا ہے۔قطب جنوبی میں واقع نیا کے سرد اور خشک ترین براعظم انٹارکٹیکا برف کا صحرا ہے اور کسی آبشار کا پایا جانا یقیناً حیرت انگیز بات ہے، یہاں دنیا کا واحد آبشار ہے جس کا رنگ خون جیسا سرخ ہے۔انٹارکٹیکا کی میک مرڈو وادی میں پائے جانے والے اس آبشار کا نام خون کا آبشار ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جھیل میں سطح سے 400 میٹر کی گہرائی پر بیکٹیریا بھی پائے جاتے ہیں جو اس قسم کے شدید ماحول میں بھی زندہ رہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں  پچاس لاکھ سال پہلے نمک کی جھیل بن گئی تھی، جو آہستہ آہستہ برف کے تلے دبتی چلی گئی اور ان جھیلوں کا پانی عام سمندری پانی سے تین گنا نمکین ہے، جس کی وجہ سے ان کا پانی جم نہیں سکتا اور آبشار کی صورت میں برف سے باہر آتا رہتا ہے۔جھیل کی سطح پر آئرن موجود تھا لہٰذا جب پانی باہر آتا ہے تو اس میں آئرن بھی موجود ہوتا ہے جو آکسیجن کے ساتھ ملکر زنک جیسا مادہ اور رنگ پیدا کردیتا ہے جس سے یہ آبشار سرخ نظر آتی ہے۔