ایک ایسا برف کا پہاڑ جو خون کے آنسو روتا ہے جان کر آپ بھی حیران ہوں گے۔

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 25, 2017 | 20:22 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): دنیا کے سرد اور خشک ترین براعظم انٹارکٹیکا میں ایک ایسا برف کا پہاڑ ہے  جو خون کے آنسو روتا ہے۔ قطب جنوبی میں واقع دنیا کے سرد اور خشک ترین براعظم انٹارکٹیکا کو  برف کا صحرا مانا جاتا  ہے ، اول تو یہاں کسی آبشار کا پایا جانا یقیناً حیرت انگیز بات ہے، دوم اس کے پانی کا رنگ خون جیسا سرک ہے۔انٹارکٹیکا کی میک مرڈو وادی میں پائے جانے والے اس آبشار کا نام ‘بلڈ واٹر فال’ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جھیل میں سطح سے 400 میٹر کی گہرائی پر بیکٹیریا بھی پائے جاتے ہیں جو اس قسم کے شدید ماحول میں بھی زندہ رہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں 50 لاکھ سال پہلے نمک کی جھیل بن گئی تھی، جو آہستہ آہستہ برف تلے دبتی چلی گئی اور ان جھیلوں کا پانی عام سمندری پانی سے تین گنا نمکین ہوگیا،اسی وجہ سے ان کا پانی جم نہیں سکتا اور آبشار کی صورت میں برف سے باہر آتا رہتا ہے۔جھیل کی سطح پر آئرن موجود تھا لہٰذا جب پانی باہر آتا ہے تو اس میں آئرن بھی موجود ہوتا ہے جو آکسیجن کے ساتھ مل کر زنک جیسا مادہ اور رنگ پیدا کرتاہے جس سے یہ آبشار سرخ نظر آتی ہے۔ اور ایسا لگتا ہے کہ آبشار خون کے آنسو روتی ہے۔۔۔۔