کراچی: ٹارگٹ کلرز کو ایسی جگہ بھیجنے کی سفارش کر دی گئی جہاں جا کر بڑے بڑوں کی سٹی گم ہو جاتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 04, 2017 | 05:39 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے معروف قوال امجد صابری، فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل اور دہشت گرد اسحاق بوبی اور عاصم کیپری سمیت 31 مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کی سفارش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے معروف قوال امجد صابری ، فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل، دہشت گرد اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کے کیسز کو فوجی عدالت

وں میں بھیجنے کی سفارش کر دی ہے۔ کائونٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا۔ صرف یہی نہیں دیگر اہم اکتیس کیسز بھی فوجی عدالتوں کو بھیجنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خط ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنا اللہ عباسی کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ اسکروٹنی کے بعد تمام کیسز کو وزارت داخلہ کو بھیجی گی اور منظوری کے بعد کیسز فوجی عدالتوں میں پیش کئے جائیں گے