ہولی کا تہوار غیر ملکی خاتون کی زندگی لے گیا۔۔۔جنسی تشدد کے بعد ایسا ظلم کہ جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 15, 2017 | 20:11 شام

گوا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی کا تہوار عموما رنگوں کا تہوار کہلاتا ہے مگر بھارتی ریاست گوا کے ایک ساحل پر ہولی کے تہوار کے دوران غیر ملکی خاتون سیاح کو جنسی درندگی کا نشانے کے بعدقتل کرکے جسم کے نازک حصوں کو کاٹ دیا اور چہرے کو بری طرح مسخ کردیا گیا ہے، خاتون ہندوؤں کی مذہبی رسومات میں شرکت کے لئے گوا میں آئی تھی اور خاتون انسانوں کی بقاءاور پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے تحقیقاتی کام کر رہی تھی۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ڈینل میکلوہین نامی آئرش خاتون سیاح ہولی کے موقع پر ہندوؤں کی مذہبی رسوما ت میں شرک

ت کے لئے آئی تھی اور گوا کے ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھی۔ ہولی کی شام وہ اپنے دوستو ں کے ہمراہ ساحل پر گئی تھی۔ بعد ازاں ہولی سے اگلے دن اس کی لاش برہنہ حالت میں قریبی کھیتوں میں ایک کسان کو ملی ۔مقامی پولیس کے مطابق درندہ صفت اور سفاک قاتلوں نے جسم کے نازک حصوں کو کاٹ دیا اور چہرے کو بری طرح کچل دیا تھا تاکہ اس کو پہچانا نہ جا سکے۔ وقوعہ کے بعد سے اس کے دوست بھی لاپتا ہیں ۔پولیس فیس بک اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد ظلموں کو پکڑا جائے گا۔۔